سرینگر/06نومبر: ضلع کپوارہ میں سڑک کے ایک حادثے میں نجی گاڑی کا ڈرائیور لقمہ اجل بند گیا جبکہ گاڑی میں سوار ایک خاتون بھی فوت ہوئی۔ اس حادثے میں دیگر کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طو رپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں جمعہ کی صبح سڑک کے ایک حادثے میں ایک نجی گاڑی اور ٹرک کے درمیان زور دار ٹکر ہونے سے ایک خاتون سمیت دو افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ہتمولہ کپوارہ میںایک تیز رفتار ٹپر زیر نمبر (JKO3-8559)نے ایک پرائیویٹ گاڑی زیر نمبر CH 03A 2071 کو زور دارٹکرماردی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شبیر احمد ولد سیف للہ الدین دیداد ساکن کپوارہ موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون جانہ بیگم اہلیہ محمد یونس کھٹانہ ساکن اُچر ماگام ہندوارہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں دم توڑ بیٹھی ۔ حادثے میںجو دیگر افراد زخمی ہوئے ان کی شناخت داوئود احمد کھٹانہ، ولد یونس احمد کھٹانہ، غلام رسول کھٹانہ ساکن اُچر ماگام اور مصرت بیگم اہلیہ اشفاق احمد ساکن شٹواری نگری کے بطور ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.