رام بن میں تیندئوںنے کہرام مچا دیا ؛ 40بھیڑ بکریوںکو ہلاک ، مالکان کو لاکھوں کا نقصان

سرینگر/06نومبر: رام بن کے پہاڑی علاقے میں جمعہ کی شب کے روز تیندئوں کے ایک جھنڈ نے 40سے زائد زبھیڑ بکریوں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کردیا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے ضلع رام بن میں ایک شخص گلزار احمد چنڈال کے گائوں خانے میں تندئوں کے ایک جھنڈ نے حملہ بول کر وہاں پر موجود قریب 40بھیڑ بکریوں کو اپنانشانہ بناکر ان میں سے اکثر کو اپنا نوالہ بنایا ۔ اس دوران محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جہاں انہوںنے مردہ جانوروں کو اپنی تحویل میں لیا ۔ تندئوں کی جھنڈ کی جانب سے میویشیوں پر آئے روز حملے ہونے کا تصدیق کرتے ہوئے مقامی لوگوںنے کہا کہ مقامی لوگوںنے اس بارے میں کئی بار متعلقہ حکام بات کی تاہم انہوںنے اس بارے میں کوئی اقدام نہیں اُٹھایا ۔ لوگوںنے کہا کہ اس واقعے سے لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ۔

Comments are closed.