سردی کی لہر کے چلتے محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کر دیا

13تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک اور14نومبر سے بارشوں اور برفباری کا امکان

سرینگر/06نومبر: محکمہ موسمیات نے نیا موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے رواں ماہ کی 13تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے 14نومبر سے موسمی صورتحال میںتبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں دن میں کھلی دھوپ نکالنے کے باعث شبانہ سردیوں میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور رات کے دوران درجہ حرارت میں کافی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 13نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا جس کے بعد ہی موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں 13نومبر سے اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے باعث موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغرابی ہوائیوں کے باعث موسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے اور 14نومبر سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی گئی اور پیز پنچال کے آر پار برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تین دن دنوں تک جاری رہے گا اور 18نومبر سے موسمی صورتحال میں پھر سے بہتری آئی گی ۔

Comments are closed.