موت کے بجائے سرینڈر کو ترجیح پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ؛امسال ابھی تک 9مقامی نوجوانو ںنے خود سپردگی کرکے گھر واپسی اختیار کر لی/ آئی جی پی کشمیر

سرینگر/06نومبر: جھڑپوں کے دوران مقامی جنگجوئوں کی خود سپردگی پر کو پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ امسال ابھی تک 9مقامی جنگجوئوں نے خود سپردگی کرکے گھر واپسی اختیار کر لی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق میج پانپور جھڑپ کے دوران مقامی جنگجو کی خود سپردگی کے ساتھ ہی امسال ابھی تک جھڑپوںکے دوران ہتھیار ڈال کر سرینڈر کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جھڑپو ں کے دوران مقامی نوجوانوں کی جانب سے خود سپردگی کے رجحان میں اضافہ کو سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کیلئے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے کہا کہ جھڑپوں کے دوران مقامی نوجوانوں کی جانب سے موت کے بجائے سرینڈر کو ترجیح دی جا رہی ہے جو کہ سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال روا ں سیکورٹی فورسز کیلئے بڑا کامیاب سال رہا کیونکہ غلط راہ اختیار کرنے والے نوجوان گھر واپسی اختیار کر رہے ہیں اور ان کا خوش آمدید کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانپور کے میج علاقے میں مسلح تصادم آرائی کے دوران ایک اور نوجوان کی خود سپردگی کے ساتھ ہی امسال جھڑپوں کے دوران سرینڈر کرنے والے نوجوانوں کی تعداد 9تک پہنچ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جنوبی قصبہ پانپور کے میج علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوںکے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک مقامی جنگجو نے خود سپردگی کی ۔

Comments are closed.