’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘‘ کی میٹنگ کے سلسلے میں محبوبہ مفتی جموں روانہ
آئر پورٹ کے باہر راشٹریہ بجرنگ دل اور شیو سینا کے کارکنوں کا زور دار احتجاج
سرینگر /05نومبر: جموں میں جمعرات کو راشٹریہ بجرنگ دل اور شیو سینا کے کارکنوں نے اس وقت احتجاجی مظاہرے کئے جب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ’’عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ‘‘ کی میٹنگ کے سلسلے میں جموں کے ہوائی اڈے پر اتری ۔ اس موقعہ پر دائیں بازو کے کارکنوں نے کالے جھنڈے لہرا کر محبوبہ مفتی کے خلاف احتجاج کیا ۔ سی این آئی کے مطابق عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے میٹنگ کے سلسلے میں پی ڈی پی صدر جمعرات کی صبح جموں روانہ ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ سنیچروار کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہو رہی ہے ۔ جونہی پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جمعرات کو جموں پہنچی تو وہاں ائر پورٹ کے باہراْن کیخلاف دائیں بازو کی کئی تنظیموں سے احتجاجی مظاہرے کئے۔جونہی محبوبہ ائر پورٹ سے باہر آئیں تو راشٹریہ بجرنگ دل اور شیو سینا کے کارکنوں نے اْن کیخلاف کالے جھنڈے لہرا کراحتجاجی مظاہرے کئے۔تاہم پولیس کی ایک بھاری جمعیت نے محبوبہ کو بحفاظت ائر پورٹ سے باہر نکالا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر فاروق اور محبوبہ مفتی کے علاہ میٹنگ میں پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون اور سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی بھی شامل ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.