شاہ فیصل اور پی ڈی پی کے دو لیڈران پرعائد پی ایس اے ہٹایا گیا

عمر عبد اللہ نے کیا خیر مقدم ، محبوبہ مفتی اور دیگر نظر بند لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا

سرینگر/03جون: جموں کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو ایک غیر معمولی فیصلہ کے تحت جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے صدر ڈاکٹر شاہ فیصل کے علاوہ دو پی ڈی پی لیڈران پر عائد پی اایس اے کو ہٹاکر ان کی رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے ان کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور دیگر لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے سربراہ شاہ فیصل کے علاوہ پی ڈی پی کے دو دیگر رہنماؤں سرتاج مدنی اور پیر منصور پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو ہٹاکر ان کے رہائی کے احکامات صادر کئے ہیں ۔ خیال رہے کہ ان لیڈران کو گزشتہ سال ماہ اگست میں گرفتار کرنے کے بعد ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔تینوں لیڈران کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے پی ڈی پی کے سربراہ محبوبہ مفتی کے علاوہ علی محمد ساگر سمیت پارٹی کے دیگر لیڈران کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمر عبد اللہ نے لکھا شاہ فیصل کی رہائی کا اعلان سن کر اچھا لگا ، پیر منصور اور سرتاج مدنی کو غیر قانونی طور پر حراست سے رہا کیا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ مایوسی ہوئی کہ محبوبہ مفتی ، ساگر ایس بی اور ہلال لون کو حراست میں لیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ، اب وقت آگیا ہے کہ وہ انہیںبھی رہا کیا جائے ۔

Comments are closed.