سرکار نواز بندوق بردار دل کا دورہ پڑنے سے فوت ؛اخوانی پاپا کشتواڑی جیل میں ہی مہلک امراض میں مبتلاء تھا

سرینگر /05نومبر/: سابق بندوق بردار جس پر کئی عام شہریوں کی ہلاکت کا الزام تھا آج ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے جہاں پر وہ پہلے ہی زیر علاج تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بدنام زمانہ سرکار نواز بندوق بردار اخوان کمانڈر پاپا کشتواڑی المعروف’ ممہ لون‘ سرینگر کے پولیس ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد دم توڑ بیٹھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہندواز بندوق بردار غلام محمد لون عرف پاپا کشتواڑی عرف ممہ لون کئی مہلک امراض میں مبتلاء تھا اور ان کا متواتر چیک اپ کیا جاتا تھا ۔ کشتواڑی پر کئی عام شہریوں کی ہلاکت کا بھی الزام تھا جس میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک ٹھیکدار کا قتل کا بھی اس پر الزام تھا ۔ پاپاکشتواڑی ان اخوان کے اعلیٰ کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے وادی کشمیر میں مختلف جنگجو تنظیموں کے خلاف منظم مہم چلاکر کئی نامور جنگجوئوں کمانڈروں کو جاں بحق کیا ہے اور وادی میں ملٹنسی کے خاتمہ کیلئے ایک اہم رول اداکیا تھا تاہم پاپاکشتواڑی پر جنگجوئوں کے علاوہ کئی عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا بھی الزام تھا جس کو پولیس نے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا جہاں پر وہ کئی برسوں سے مقید تھے اور باالا آخر آج دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوچکا۔

Comments are closed.