ضلع بڈگام میں گزشتہ شام لاپتہ ہوئے ؛ پولیس اہلکار کی نعش برآمد ، پولیس تحقیقات میں مصروف

سرینگر /05نومبر: پولیس نے جمعرات کو اُس پولیس اہلکار کی نعش کو برآمد کرلیا ہے جو گزشتہ شام سے اچانک لاپتہ ہوا تھا ۔ نعش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے آج جمعرات کو اُس پولیس اہلکار کی نعش برآمد کرلی ہے جو گزشتہ شام سے لاپتہ تھا ۔ پولیس اہلکار کی شناخت محمد اشرف ولد عبدالمجید کے بطور ہوئی ہے اور مہلوک پولیس اہلکار اس وقت پریہاس پورہ پٹن میں تعینات تھا ۔ پولیس زرائع نے بتایا کہ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باریک بینی سے چھان بین شروع کردی گئی ہے اور اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ مہلوک اہلکار کس طرح بڈگام پہنچا اور قدرتی موت ہے یا اس کے پیچھے کوئی سازش کارفرماء ہے ۔

Comments are closed.