زمین تنازعہ کے دوران حرمین شوپیان میںمعمر شہری کی موت ؛ لواحقین نے نعش کو لیکر سرینگر میںکیا احتجاج ، ملوثین کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
سرینگر /04نومبر: شوپیان کے حرمین علاقے میں زمین تنازعہ کے دوران آپسی جھگڑے میں بزرگ شہری کی موت کے بعد لواحقین نے بدھ کی صبح نعش کو لیکر پریس کالونی سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے ملوثین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پہاڑی ضلع شوپیان کے حرمین علاقے میں زمین تنازعہ کو لیکر دو کنبو ں میں تصادم آرائی ہوئی جس دوران عبدل سلام ٹھوکر ساکنہ پڈر پور نامی معمر شہری کی موت واقع ہوئی ۔ بدھ کی صبح مہلوک شہری کے لواحقین عبدل سلام کی نعش کو لیکر پریس کالونی سرینگر میں نمودار ہوئی جس دوران انہوں نے احتجاج کیا ۔ اور الزام عائد کیا کہ عبدل سلام پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔ عبد ل سلام کے ایک قریبی رشتہ دار نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے علاقہ میں زمین کے کچھ حصہ کو لیکر تنازعہ چلا رہا ہے اور معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو محکمہ مال کے کچھ آفیسران نے اچانک علاقے کا دورہ کیا جس دوران مخالف جماعت نے عبدل سلام پر حملہ کیا اور اس کی موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ عبد سلام کی موت کے بعد اگرچہ انہوں نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں اس کی کیس درج کرانی چاہئے تاہم پولیس نے کیس درج کرنے سے انکار کیا جس کے بعد انہوں نے پریس کالونی سرینگر کا رخ کر دیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے اور جو بھی ملوث ہو ان کے خلاف سخت سے سخت کارورائی کی جائے ۔
Comments are closed.