سرینگر /04نومبر: ناشری ٹنل میں سڑک کے ایک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایشیاء کی سب سے بڑی ٹنل جس کو گزشتہ برس عام لوگوں کیلئے چالو کیا گیا تھا میں گزشتہ رات دھیر گئے ایک حادثے میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک اور شدید زخمی ہوا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JK14A-9978جو کہ رام بن سے اودھمپورکے سفر میں تھی ناشری ٹنل میں گیٹ نمبر 16سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار بٹو شرماء عمر 40برس ولد ہنس راج رامبن اور سدیش پنڈت عمر 28برس رام بن موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گئے اس دوران ایک اور شخص شدید زخمی ہوا جس کی شناخت گنیش گوتم عمر 20برس بتائی جاتی ہے ۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ اس دوران پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.