ویڈیو:جنوبی ضلع پلوامہ میں 24گھنٹوں کے دوران دوسری خونین معرکہ آرائی
کنگن پلوامہ میں مسلح تصادم آرائی ، جیش کمانڈر اور آئی ای ڈی ماہر دو ساتھیوں سمیت جاں بحق ، فوجی اہلکار زخمی
علاقے میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ، ضلع پلوامہ میں انٹر نیٹ خدمات معطل
سرینگر/03جون: جنوبی کشمیر میں جاری خونین تصادم آرائیوں کے بیچ گزشتہ 24گھنٹوں میں دوسری خونین معرکہ آرائی میں کنگن مرن علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میںاعلیٰ کمانڈر اور آئی ای ڈی ماہر جیش کمانڈر سمیت تین جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جبکہ طرفین کے مابین گولی باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔ ادھر علاقے میں جھڑپ کے ساتھ ہی فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جبکہ جھڑپ کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کی گئی۔ ادھر آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے جیش کمانڈر کی ہلاکت کو بڑی کامیابی سے تعبیر کر دیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر میں خونین معرکہ آرائیوں سے سلسلہ بد ستور جاری ہے ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو فوج و فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ پلوامہ کے آستان محلہ کنگن مرن علاقے میں دو سے تین جنگجوئوں چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد فوج کے 55آرآر و فورسز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں بدھ کی صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میںشدید گولی باری کی ۔علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوئوں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔جبکہ ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک فورسز اہلکار بھی زخمی ہو گیا جس کو علاج و معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ابتدائی جھڑپ کے ساتھ ہی مہلوک جنگجو کے دو سیگر ساتھیوں نے نزدیکی مکان میں پناہ لی ۔ذرائع کے مطابق منگل اس موقعے پر نزدیک ہی مورچہ زن فورسز اہلکاروں نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے اور جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہواجو کچھ دیر تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تھم جانے کے ساتھ ہی جھڑپ کے مقام سے فورسز نے تین جنگجوئوں کی نعشیں بر آمد کر لی جن کی پولیس نے شناخت اعلیٰ جیش کمانڈر اور باردی سرنگ بنانے کے ماہر عبد الرحمان عرف فوجی بھائی ساکنہ پاکستان اور اس کے دو مزید ساتھیوں کے بطور ہوئی ۔ پولیس نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جو مسلح تصادم آرائی جنوبی ضلع پلوامہ کے کونگن آستان محلہ میں شروع ہوئی تھی اْس میں تین جنگجو جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے جنگجوئوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے تاہم جائے واردات سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔فوج نے تاہم مارے گئے جنگجوئوں کے بارے میں ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اْن کا تعلق جیش محمد نامی تنظیم سے تھا اور اْن میں بارودی سرنگ تیار کرنے والا یک ماہر جنگجو بھی شامل تھا۔ ادھر آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں تین جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں جیش کمانڈر کی ہلاکت فوج و فورسز کیلئے ایک اعلی کامیابی ہے ۔ ادھر علاقے میں جھڑپ کے اختتام کے ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران مظاہرین اور فورسز کے درمیان پُر تشدد جھڑ پیں بھی ہوئی جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا ۔ اسی دوران جھڑپ شروع ہونے سے قبل ہی پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ پلوامہ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران دوسری جھڑپ تھی۔ اس سے قبل سیمو ترال علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوئو ں کے مابین جھڑپ میں دو جنگجوئوں جاں بحق ہو گئے تھے ۔
Comments are closed.