پانی کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی پاداش میں ؛ پی ایچ ای کے 5ڈیلی ویجروں کو گرفتار کرلیا گیا

سرینگر/31اکتوبر: ڈیلی ویجروں کی دو روزہ ہڑتال کے دوران عام لوگوں کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی میں خلل ڈالنے کے جرم میں محکمہ پی ایچ ای کے کم سے کم 5ڈیلی ویجروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کیجول لیبرس فورم کی جانب سے دو روزہ کام چھوڑ کے دوران عام لوگوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں خلل ڈالنے کی پاداش میں سب ڈویژن چاڈورہ کے پانچ پی ایچ ای ڈیلی ویجروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سوموار اور منگل وار کو وادی بھر میں پی ایچ ای کے ڈیلی ویجروں کی جانب سے ہڑتال رہی ۔ نوکریوں کی مستقلی اور دیگر مطالبات منوانے کے حق میں دی گئی ہڑتالی کال کے دوران ڈیلی ویجروںنے پینے کے صاف پانی کی سپلائی میں رُکاوٹ ڈالی جس پر سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چاڈورہ نے اس بات کا سنجیدہ نوٹس لیا اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر کئے ۔ جس دوران چاڈورہ پولیس نے معاملے کے حوالے سے ایک کیس زیر نمبر 197/20زیر دفعہ430, 427 IPCدرج کرکے ڈیلی ویجر جاوید احمد ، فاروق احمد ، مشتاق احمد اور عادل قیوم کے علاوہ محمد شفیع کو گرفتار کرلیا ہے ۔

Comments are closed.