سرینگر/31اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں پچھلے سال ہوئے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کبھی بھول نہیں سکتا کہ جب اپنے بہادر جوانوں کے جانے سے پورا ملک دکھی تھا تب کچھ لوگ اس دکھ میں شامل نہیں تھے۔ وہ اس میں بھی اپنا مفاد دیکھ رہے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر کی حفاظت کیلئے جانے دینے والے جوانوں کے خون پر سیاست کرنے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لداخ اور کشمیر کی ایک انچ بھی ہم کسی کو ہڑپنے نہیں دیں گے اس کیلئے سارا دیش ایک جُٹ ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز گجرات کے کیوڑیا میں اسٹیچو آف یونٹی پہنچ کر سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ پر ‘ راشٹریہ ایکتا دیوس ‘ پریڈ کی سلامی لی۔ وہیں، اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے پلوامہ حملے کو لے کر سوال اٹھا رہی اپوزیشن پارٹیوں پر جم کر نشانہ سادھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں پچھلے سال ہوئے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کبھی بھول نہیں سکتا کہ جب اپنے بہادر جوانوں کے جانے سے پورا ملک دکھی تھا تب کچھ لوگ اس دکھ میں شامل نہیں تھے۔ وہ اس میں بھی اپنا مفاد دیکھ رہے تھے۔ ملک بھول نہیں سکتا کہ تب کیسی کیسی باتیں کی گئیں۔ کیسے کیسے بیان دئیے گئے۔ ملک بھول نہیں سکتا کہ جب ملک پر اتنا بڑا زخم لگا تھا تب مفاد کی بھدی سیاست عروج پر تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت ان بہادروں کی طرف دیکھتے ہوئے میں تنازعات سے دور رہتے ہوئے سارے الزامات کو جھیلتا رہا۔ بھدی باتوں کو سنتا رہا۔ میرے دل پر بہادر وں کا گہرا زخم تھا لیکن پچھلے دنوں پڑوسی ملک سے جو خبریں آئی ہیں، جس پر وہاں کی پارلیمنٹ میں سچ کو قبول کیا گیا، اس نے ان لوگوں کے اصلی چہروں کو ملک کے سامنے لا دیا۔ حملے کے بعد کی گئی سیاست اس کی بہت بڑی مثال ہے کہ کیسے مفاد کی سیاست عروج پر جا سکتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک اس با ت پر یک جُٹ ہے کہ لداخ اور کشمیر کی سرزمین سے ایک انچ بھی ہم کسی کو نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور لداخ میں جن جوانوں نے قربانیاں دی ہے ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے ان قربانیوں پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔وزیر اعظم مودی نے کہا’’ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنا ہے کہ ہم سبھی کے لئے سب سے بڑا مفاد ملک کا مفاد ہے۔ جب ہم سب کا مفاد سوچیں گے، تبھی ہماری بھی ترقی ہوگی، عروج ہو گا‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں ایسی سیاسی پارٹیوں سے اپیل کروں گا کہ ملک کی حفاظت کے مفاد میں، ہماری سیکورٹی جوانوں کے حوصلے کے لئے، برائے مہربانی ایسی سیاست نہ کریں، ایسی چیزوں سے بچیں۔ اپنے مفاد کے لئے، جانے انجانے آپ ملک مخالف طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل کر نہ آپ ملک کا فائدہ کر پائیں گے اور نہ ہی اپنی پارٹی کا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی کی ان کوششوں کے درمیان کئی ایسے چیلنجز بھی ہیں جس کا سامنا آج ہندستان اور پوری دنیا کر رہی ہے۔ پچھلے کچھ وقتوں سے دنیا کے کئی ملکوں میں جو حالات بنے ہیں، جس طرح سے کچھ لوگ دہشت گردی کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے ہیں، وہ آج تشویش کا موضوع ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.