پٹن میں ایک شکاری اپنی ہی بندوق سے نکلنے والی گولی سے ہلاک

اوڑی بارہمولہ میں ایک خاتون پھسل کر گہری کھائی میں جاکر لقمہ اجل

سرینگر/31اکتوب: /پٹن میں ایک شکاری اپنی ہی بندوق سے نکلنے والی گولی کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ اوڑی میں ایک خاتون پیر پھسلنے کے نتیجے میں گہری کھائی میں جاگری جس سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پٹن میں ایک شکاری جس کی شناخت اعجاز احمد ڈار ولد غلام حسین ساکن چینابل ، پٹن اپنی ہی بندوق سے چلنے والی گولی کا شکار ہوکر چل بسا ہے ۔ حکام کے مطابق مذکورہ شکاری کی نعش رکھ عالمبال پٹن میں پائی گئی جس پر بارہ بور بندوق کی گولی کا نشان تھا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ ادھر شمالی ضلع بارہمولہ کے اْوڑی میں ہفتہ کو ایک خاتون اپنے گھر کے باہر صفائی کرنے کے دوران پھسل کر کھائی میں جا گری اور لقمہ اجل بن گئی۔اطلاعات کے مطابق اوڑی کے نامبلہ گاوں میں ایک 60 سالہ خاتون اپنے گھر کے باہر جھاڑو مار رہی تھی جس کے کے دوران وہ اچانک پھسل کر گہری کھائی میں جا گری۔اگر چہ مذکورہ خاتون کو زخمی حالت میں اوڑی سب ضلع اسپتال پہنچایاگیا لیکن ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔مہلوک خاتون کی شناخت عائشہ بیگم زوجہ عبدل رشید صوفی کے طور ہوئی ہے۔اس حادثے کی وجہ سے علاقہ بھر میں غم و الم کی لہر دوڑ گئی اور لوگوںنے اس حادثے پر افسوس کااظہار کیا ۔

Comments are closed.