بانڈی پورہ میں سرپنچ نے بی جے پی سے استعفیٰ دیا

سرینگر/31اکتوبر/سی این آئی//بانڈی پورہ گریز میں ایک سرپنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے ان کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ گریز کے ہلہ کنزل ون نامی علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک سرپنچ غلام محی الدین لون ولد محمد حسین لون ساکن از مرگ کنزل ون گریز نے آج اعلان کیا ہے کہ ان کو آج سے بلکہ ابھی سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی کے ساتھ کنارہ کشی کا اعلان اس لئے کررہا ہے کیوں کہ بی جے پی ان کے حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کام انجام دینے میں ناکام ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ انہوںنے کہا ہے کہ وہ کسی اور سیاسی جماعت سے بھی وابستگی نہیں رکھنا چاہتے ہیں تاہم سرپنچ کے عہدے پر وہ برابر رہیں گے جو انہوں نے بطور آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کولگام میں نامعلوم بندوق برداروں نے جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین کارکنوں کو ایک ساتھ گولی مار کر ہلاک کیا تھا ۔

Comments are closed.