مکینکل انجینئرنگ محکمہ کے عارضی ملازمین کا کام چھوڑہڑتال; جموں وکشمیر کیجول لیبرس وڈیلی ویجرس فورم نے کیا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر /28اکتوبر/کے پی ایس ; مکینکل انجینئرنگ محکمہ کے عارضی ملازمین اپنے جائز مطالبات کو لیکرگذشتہ دو روز سے کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں۔ اس سلسلے میں جموں وکشمیر کیجول لیبرس وڈیلی ویجرس فورم کے جھنڈے تلے قائدین وکارکناں نے پریس کالونی سرینگر میں عارضی ملازمین کے کام چھوڑ ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے زور احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل مظاہرین فلگ شگاف نعرے بلند کررہے تھے ۔نعرہ بازی کے دوران ان کے مطالبات تھے کہ ان کے تسلیم شدہ مطالبات کوپوراکیا جائے ،مستقلی عمل میں تیزی لائی جائے،ایس آر او 520میں ترامیم کی جائے ،Minimum wages Actکو لاگو کیا جائے اوردوران ڈیوٹی شہید ہونے والے عارضی ملازمین کے اہل خانہ میں سے ایک فرد کے حق میں سرکاری نوکری فراہم کی جائے ۔احتجاج میں شامل ملازمین نے جموں وکشمیر کیجول وڈیلی ویجرس فورم کے کام چھوڑ ہڑتال کو مزید 48گھنٹوں کی توسیع کرنے کی حمایت کرتے ہوئے اس بات کا عزم دہرایا کہ جب تک نہ ان کے تمام جائز مطالبات پورے نہیں کئے جائیں گے ۔اس وقت تک وہ کام چھوڑ ہڑتال پر رہیں گے ۔احتجاج میں شامل ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ ہذا میں ڈیلی ویجرس اور کیجول لیبرس عرصہ دراز سے تن دہی کے ساتھ کام کررہے ہیں لیکن ان کے جائز مطالبات پورا کرنے میں سرکار عدم توجہی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے موجودہ انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان عارضی ملازمین کے جملہ مطالبات جو ان کا حق ہے دیا جائے تاکہ مذکورہ ملازمین کی راحت کی سانس لے سکیں اور کافی عرصہ کے بعد سکون کی زندگی بسر کرسکیں ۔

Comments are closed.