راجوری میں ایک دکاندار پُر اسرار طور پر ہلاک ; سات روز پہلے دریائے جہلم میںچھلانگ لگانے والے نوجوان کی نعش برآمد

سرینگر/28اکتوبر: سوپور میں سات روز پہلے خود کشی کی غرض سے دریائے جہلم میں کودنے والے لڑکے کی نعش کو آج سات روز بعد برآمد کرلیا گیا ۔ ادھرسندربنی راجوری میں ایک دکاندار اپنی دکان میں ہی پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور کے اُس نوجوان کی نعش آج سات روز بعد دریائے جہلم سے برآمد کی گئی جس نے خودکشی کی غرض سے دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔ رواں ماہ کی 21تاریخ کو شاہد نذیر ولد نذیر احمد چنگال ساکن احد آباد سوپور نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خو د کشی کی غرض سے دریائے جہلم میں کود کر اپنی جان دی تھی تاہم اُس تب سے آج تک مذکورہ لڑکے کی نعش تلاش کی جارہی تھی اور آج اس کی نعش کو کافی کوشش کے بعد نیوی، مقامی غوطہ خوروں اور پولیس کی مدد سے برآمد کیا گیا جس کو آخری رسومات کیلئے رشتہ داروں کے حوالے کیا گیا ۔ ادھر سندربنی راجوری میں ایک دکاندار اپنی دکان میں ہی پُر اسرار طور پر مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سندربنی راجور میں منگل دیر شام گئے ایک دکاندار آشو شرما ولد شام لال ساکن تھیری تھکا اپنی دکان میں پُراسرار طو رپر مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Comments are closed.