راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ; کہا : جھوٹ بولنے میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے
سرینگر/28اکتوبر: راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو ڈائریکشن دیا ہے ، رائٹ ٹو فوڈ ، کسانوں کا قرض ہم نے معاف کیا ہے ، ہم ملک کو چلانا جانتے ہیں ، نوجوانوں کو روزگار دینا جانتے ہیں ، لیکن ایک کمی ہے ہم میں کہ ہم جھوٹ بولنا نہیں جانتے ہیں۔ جھوٹ بولنے میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ ، کہا : جھوٹ بولنے میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتیراہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ ، کہا : جھوٹ بولنے میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار کے چمپارن میں انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے روزگار کے معاملہ پر وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار پر جم کر نشانہ سادھا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آج وزیر اعظم آئیں گے اور کہیں گے کہ دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دوں گا ، تو شاید عوام ان کو بھگا دیں۔۔۔ کہیں کہ پہلے وعدہ پورا نہیں کیا۔راہل گاندھی نے اس کے ساتھ ہی کہا کہ کانگریس نے ملک کو ڈائریکشن دیا ہے ، رائٹ ٹو فوڈ ، کسانوں کا قرض ہم نے معاف کیا ہے ، ہم ملک کو چلانا جانتے ہیں ، نوجوانوں کو روزگار دینا جانتے ہیں ، لیکن ایک کمی ہے ہم میں کہ ہم جھوٹ بولنا نہیں جانتے ہیں۔ جھوٹ بولنے میں ہم ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں۔راہل گاندھی نے اس دوران کورونا کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاون کے دوران مہاجر مزدوروں کو ہوئی تکالیف کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا ، لیکن مودی جی نے آپ کو نوکری سے نکلوا کر بھگا دیا۔ آپ جیسے لاکھوں بہاریوں کو بھگایا ، مزدور ہزاروں کلومیٹر پیدل چل کر واپس آئے ، پینے کا پانی نہیں تھا ، کھانا نہیں تھا ، ٹرین نہیں ملی ، بس بھی نہیں ملی ، مودی جی نے سب کو پیدل بھگادیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں نے مزدوروں سے بات کی ، سبھی نے کہا کہ وزیر اعظم کو لاک ڈاون کرنا تھا تو کرتے ، لیکن ہمیں دو تین دن کیوں نہیں دئے۔ ہم بس ٹرین سے گھر جاتے۔ مزدوروں نے مجھ سے پوچھا کہ لاک ڈاون کسی وارننگ کے بغیر ایک جھٹکے میں کیوں کیا ؟ لاک ڈاون اور نوٹ بندی کا جواب ایک ہی ہے۔ یہ بات آپ کو الیکشن میں رکھنی ہے
Comments are closed.