سرینگر/02جون؛ شمالی کشمیر کے کپواڑہ کے ایک آسولیشن سنیٹر میں گزشتہ شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک کووڈ مریض فرار ہو گیا تاہم بعد میں اس کو واپس لایا گیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کپواڑہ سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کپواڑہ کے پوستہ شاہی علاقے میں قائم کورنٹائن سنیٹر سے سوموار کی شام ایک 55سالہ مریض فرار ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آسولیشن سنیٹر سے مریض کے فرار ہونے کے بعد وہاں سنسنی پھیل گئی جبکہ انتظامیہ کے افسران نے اس کو واپس لانے کیلئے کارورائیاں شروع کی ۔ اور اس سے پہلے وہ گھر پہنچنے میں کامیاب ہو جائے اس کو پکڑ کر واپس لایا گیا ۔ نوڈل آفسر لولاب نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 55سالہ مزدور کو 16مئی کو کورنٹائن میں رکھا گیا تھا جس کے بعد 29مئی کو اس کے ٹیسٹ مثبت آئیں ۔ جس کے بعد اس کو آسولیشن سنیٹر میں منتقل کر دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ شام اس نے آسولیشن سنیٹر سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسکو جلد ہی واپس لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مریض کو گھر پہنچنے سے پہلے ہی اس کو واپس پکڑ کر واپس آسولیشن سنیٹر میں منتقل کر دیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.