سنگھ پورہ جھیل سے لینڈ مافیا کی جانب سے مٹی نکالنے کا عمل جاری

آبی اول کی ہو رہی ہے بھرائی ، ایس ڈی ایم پٹن نے کارورائی کرنے کی دی یقین دہانی

سرینگر /27اکتوبر / کے پی ایس ; شمالی قصبہ پٹن کے سنگھ پورہ علاقے میں جھیل سے مٹی مافیا کی جانب سے مٹی نکالنے کا کام شد و دمد سے جاری ہے اور اس سے آبی اول اراضی کی بھر ائی کی جا رہی ہے۔اس سلسلے مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندے شبروز ملک کو بتایا کہ اگرچہ انتظامیہ نے مٹی اٹھانے والوں کو اس کیلئے اجازت نامہ دیا تھا اوروہاں سے اٹھائی جانے والی مٹی کو سرکار ی کاموں کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم وہاں مٹی مافیاسرگرم عمل ہوا ہے جس سے ان حکم ناموں کی دھجیاں اڑ ارہے ہیں اور جھیل سے اٹھائی جانے والی مٹی آبی اول اراضی کی بھرائی کیلئے استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات ٹپروں کے ذریعے مٹی کو زر خیز زمین میں ڈال دیا جاتا ہے اور اس زر خیر زمین کو بنجر اور رہائشی علاقوں کے قیام کے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے کیونکہ لینڈ پورٹ مافیا نے سنگھ پورہ جییل میں مٹی کی کھدائی شروع کردی ہے ، وہ حقیقت کے ساتھ ادائیگی کرکے 100 ٹپروں کی اجازت لے رہے ہیں تاہم وہ اس تعداد کو گھنٹوں میں عبور کررہے ہیں اور اس کے بعد حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس زمین میں جہاں ہرے گھاس دستیاب رہتا ہے ور اسکو مویشوں کیلئے استعمال میںلایا جاتا تھا تاہم اس پر بھی اثرات پڑنے لگے ہیں۔ اس سلسلے میں نمائندے نے ایس ڈی ایم پٹن سید فہم سے اس ضمن میں جب رابطہ کیا تو ایس ڈی ایم موصوف نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملوثین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

Comments are closed.