سرینگر /27اکتوبر / کے پی ایس: ضلع بڈگام کے ملہ بْوچَھن ماگام میں اس وقت سراسمیگی پھیل گئی جب ایک رہائشی مکان میں آگ نمودار ہوا اور آناً فاناً مکان اور اس میں موجود جائیداد راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ۔کشمیر پریس سروس نمائندے نذیر چکسری کے مطابق علی محمد بانکا کا رہائشی مکان آگ کی واردات میں مکمل طور خاکستر ہوگیا۔آگ متاثرخاندان کی چند روز بعد دو بیٹیوں کی شادی ہونے والی تھی ۔جس کیلئے والدین نے شادی کے تمام تر تیاریاں مکمل کی تھیںاورمکان نظر آتش ہونے کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت سونے کے زیورات ،پوشاک اور دیگر سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔نمائندے کے مطابق آگ کے دوران بیٹیوں کی والدہ زخمی ہوگئیں۔۔علی محمدپیشہ سے مزدوری کا کام کرتے ہیں اب انہیں کوئی سہارا نہیں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ پورا کنبہ آسمان کے نیچے زندگی گذارنے پر اب مجبور ہوگئے ۔واضح رہے کہ مکان میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں اور فائر سروس عملہ نے اگر چہ آگ پر قابو پانے کی انتھک کوشش کی تاہم آگ کے بڑکھتے شعلوں کی وجہ سے بر وقت قابو کرنا مشکل ہوگیا تھا۔تاہم نوجوانوں اور اہلکاروں نے جان جوکھم میں ڈال کر مکان کے نزدیک دیگر رہائشی ڈھانچوں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.