عسکریت سے گھر واپسی اختیار کرنے والے نوجوانوں کیلئے ’’نئی سرینڈر پالیسی ‘‘مرتب دی جا رہی ہے : نوجوان بندوق لیکر سوشل میڈیا پر ویڈیو یا تصویر اپلوڈ کرتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عسکریت پسند بن گیا / بی ایس راجو

حالیہ میں چار نوجوانوں نے خود سپردگی ،ہم ہتھیار ڈالنے والے ہر نوجوان کاخیر مقدم کرنے کو تیار

سرینگر/27اکتوبر: عسکریت کو خیر آباد کہہ کر گھر واپسی اختیار کرنے والے مقامی نوجوانوں کیلئے ’’نئی سرینڈر پالیسی ‘‘مرتب دی جا رہی ہے کی بات کرتے ہوئے 15 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ کوئی نوجوان بندوق لیکر سوشل میڈیا پر ویڈیو یا تصویر اپلوڈ کرتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عسکریت پسند بن گیا ہے بلکہ نوجوان عسکری راستہ چھوڑ کے ایک عام زندگی گزار سکتا ہے جس میں فوج پورا تعاون دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ میں چار نوجوانوں نے خود سپردگی کی تاہم ابھی بہت سارے ایسے معاملات ہے اور ہم ہتھیار ڈالنے والے ہر نوجوان کو خیر مقدم کرنے کو تیار ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر میں15کور کارپس پیڈ کواٹرس پر انفنٹری دن کے موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے 15 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل بی ایس راجو نے کہا کہ میرے ان تمام نوجوانوں جنہوں نے حالیہ میں عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے کیلئے ایک پیغام ہے کہ بندوق لیکر سوشل میڈیا پر ویڈیو یا تصویر اپلوڈ کرنے سے آپ جنگجو نہیں بنتے ہوئے بلکہ عسکری راستہ چھوڑ کے ایک عام زندگی گزار سکتے ہوجس کیلئے آپ کو مکمل تعاون پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حالات بدل چکے ہیں اور نوجوان اب اپنی پڑھائی کی طرف دھیان دیتے ہیں تاکہ وہ آگے چل کر ایک اچھا آفیسر یا ڈاکٹر بن کر اپنے لوگوں کی خدمات کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں نے تعلیم مکمل کر لی ہے انہیں چاہتے کہ وہ اپنے لئے روز گار کے نئے مواقع فراہم کریں ۔ کیونکہ عسکریت نے آج تک کچھ نہیں دیا ہے اور نہ ہی آگے اس سے کچھ حاصل ہونے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کئی عسکریت پسندوں نے تشدد کا راستہ ترک کیا جو ایک حوصلہ افزاء بات ہے۔ بی اایس راجو نے کہا کہ گھر واپسی اختیار کرنے والے نوجوانوں کیلئے سرینڈر پالیسی پر ازسرنو غور و خوز کیا جا رہا ہے اور آئندہ وقت میں ایک نئی پولیسی نافذ کی جائے گی۔خیال رہے کہ سوموار کی شام دیر گئے ترال کے نور پور علاقے میں مسلح جھڑپ کے دوران ایک جنگجو نے خود سپردگی کی ۔ جبکہ اس سے قبل بھی سوپور میں دو نوجوانوں نے خود سپردگی کر دی ہے ۔

Comments are closed.