سرینگر/27اکتوبر: پلوامہ میں آج اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک خونخوار تیندوے نے چار افراد پر یکے بعد دیگرے حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا ۔ اس دوران پرائمری ہیلتھ سنٹر رہمو سے زخمیوں کو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کرنے کی صلا ح دی گئی تاہم پی ایچ سی میں ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو نجی گاڑی میں ضلع ہسپتال پہنچایا گیا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر رہمو پلوامہ میں ایک خونخوار تیندوے نے چار افراد پر حملہ کرکے انہیںشدید زخمی کردیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کے روز ایک خونخوار تیندوا بستی میں اچانک نمودار ہوا جس نے یکے بعد دیگر 4افرادپر حملہ کردیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے جن کی شناخت عبدالاحد ڈار، اشفاق احمد ڈار، عمر گُل اور تاجہ بیگم شامل ہے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر رہمو پہنچایا گیا جہاں مزید علاج و معالجہ کیلئے چاروں زخمیوںکو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیاگیا ۔ اس دوران پی ایچ سی میں ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو پرائیویٹ گاڑی میں منتقل کیا گیا جس پر وہاں موجود لوگوںنے انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ سی رہمو میں ایمبولنس دستیاب نہیں رکھی گئی ۔ لوگوںنے مطالبہ کیا کہ پی ایچ سی میں ایمبولینس دستیاب رکھی جائے تاکہ وقت ضرورت پر کام آسکے اور کسی انسانی جاں کا نقصان نہ ہو۔ اس دوران مقامی لوگوںنے کہا کہ علاقے میں تیندوے کی موجودگی کے بارے میں پہلے ہی محکمہ وائلڈ لوئف کو مطلع کیا گیا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.