ایک لڑکا اپنے گھر کے کمرے میں پھندے سے لٹکتا پایا گیا : پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی باریک بینی سے چھان بین شروع کردی

سرینگر/27اکتوبر: راجوری میں ایک گیارہ برس کا لڑکا اپنے گھر کے کمرے میں رسی سے لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آکر لڑکے کی نعش کو اپنی تحویل میں لیکر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق راجوری کے بہرکوٹ نامی گائوں میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک 11بر س کا نو عمر لڑکا اپنے گھر کے کمرے میں سیلنگ فین سے لٹکتا ہوا پایا گیا ۔ اس دوران پولیس کو جب اس کی اطلاع ملی تو ایک ٹیم فوری طور پر موقعے پر پہنچ گئی اور لڑکے کی نعش کو اپنی تحویل میں لے لیااور معاملے کی چھان بین شروع کردی ۔ پولیس ذرائع نے اس وقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ابتدائی طور پر کیس زیر نمبرسی آر پی سی 174درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے تاہم لڑکے نے اس طرح کا سنگین قدم کیونکر اُٹھایا یہ فوری طور پرمعلوم نہیں ہوسکا۔

Comments are closed.