وار پورہ پٹن کے کھیل میدان میںوار پورہ پرائمر لیگ ٹورنامنٹ کا افتتاح

’’زبچ ‘‘کھیل میدان کوجدید طرز پر بنانے کیلئے انتظامیہ سے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ

سرینگر /26اکتوبر /کے پی ایس: وار پورہ پٹن کے کھیل میدان میںوار پورہ پرائمر لیگ کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کاباضابطہ طور افتتاح ہوا جس میں وار پورہ کنگس الیون اور نہال پورہ MMKSکے درمیان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ میں 32ٹیمیں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔اس سلسلے میں کشمیر پریس سروس کے نامہ نگار نذیرچکسری کے مطابق ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پر بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین عبدالقیوم بٹ نے بحیثیت مہمان خصوصی کے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بی ڈی سی چیرمین موصوف نے کہاکہ وار پورہ کھیل میدان جو ’’زبچ ‘‘کے نام سے موسوم ہے کو وسعت دینے اور اس کو جدید طرز پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں انہوں نے وار پورہ کے کرکٹ کھلاڑیوں کویقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ حکام تک رسائی لیکر اس کی جدید طرز تعمیر کا مطالبہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہر سطح مذکورہ کھیل میدان کو ایک نمونہ بنانے کی کوشش کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے منشیات کی بدعت سے نوجوانوں دور رکھنے کیلئے کھیل کود کو فروغ دینا وقت کی پکار ہے ۔اس دوران وارپورہ اور نہال پورہ کے سرکردہ کرکٹ کھلاڑیوں جن میں جاوید احمد خان ،فیاض احمد ڈار ،الطاف احمد بٹ ،محمد اشرف ڈار ،دین محمد بٹ ،بلال احمد ڈار ،خورشید احمد ڈار ،عبدالقیوم بٹ ،عبدالمجید بٹ ،عاشق احمد بٹ ،شوکت احمد اور مشتاق ا حمد تیلی قابل ذکر ہیں ۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وار پورہ ’’زبچ ‘‘ کھیل میدان کو جدید طرز پر بنانے کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ علاقہ کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرکے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان بنانے میں کام ہوسکیں گے ۔اس موقعہ پر معروف کومنٹریٹرس سید یعقوب نہال پورہ ،بلال احمد ڈال اور فردوس احمد ڈار نے اپنی صلاحیتوں اور تجربہ کاری کو بروئے کار لاکر بہترین کومنٹری سے شائقین و ناظرین کو محظوظ کیا ۔

Comments are closed.