پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کا بیان انتہائی افسوناک: انہوں نے ترنگے کی توہین کی جو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں / پرکاش جاوڈیکر

سرینگر/26اکتوبر: ی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے پریس کانفرنس میں ترنگے سے متعلق دئے گئے بیان کی مذمت کرتے ہوئے مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ ترنگے کی توہین بالکل بھی برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا ہند وستان کی شنان ہے اور اس کے خلاف جو بھی بولے گا اسکو بخشا نہیں جائے گا اور نہ ہی برداشت کیا جائے گا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سماجی وئب گاہ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ترنگا ہندوستان کی شان ہے،ترنگا ہندوستان کی پہچان ہے۔‘‘انہوں نے لکھا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ترنگے کی توہین کی ہے جو کہ بالکل بھی برداشت نہیں کی جا سکتی ہے اور اس کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے ۔ خیال رہے کہ محبوبہ مفتی نے اپنی رہائی کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ جموں و کشمیر کے علاوہ دوسرا کوئی پرچم نہیں اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ جس وقت جموں و کشمیر کا پرچم واپس آئے گا،اس دن وہ ترنگے کو بھی اٹھالیں گی۔ محبوبہ مفتی کے اس بات پر کئی لیڈران بھی مذمت کی تھی اور واضح کر دیا ہے کہ محبوبہ مفتی نے ترنگا کی توہین کی تھی جس کی انہوں نے سخت الفاظ میں مذمت کی تھی ۔

Comments are closed.