سرینگر/26اکتوبر: ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقہ وادی لولاب کے جنگلات میں دوران کام ایک نوجوان گزشتہ روز ایک کٹے ہوئے درخت کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا تھا آج ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا وسطی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے پہاڑی علاقہ وادی لولاب میں گزشتہ روز جنگلا ت میں کام کے دوران ایک 28سالہ نوجوان رفاقت احمد وار ولد محمد صدیق وار ایک کٹے ہوئے درخت کی زد میں آکر شدید زخمی ہوا تھا جس کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروںنے اس کی حالت نازک قراردیتے ہوئے اس کو سرینگر منتقل کیا ۔ اس دوران سرینگر کے سکمز ہسپتال میں قریب چوبیس گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ ادھر متعلقہ پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہلوک شخص کے گھر والوںنے تھانے اس معاملے کے حوالے سے اطلاع دی ہے اور انہوںنے اس حادثے کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ ہوکر اور کوئی معاملہ بھی ہوسکتا ہے اسلئے اس کی باریک بینی سے چھان بین ہونی چاہئے تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر 174 CrPCدرج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.