کشمیر ریل سروس گزشتہ سات ماہ سے مسلسل معطل : محکمہ کو کروڑوں روپے کا خسارہ، مسافر بھی پریشان
ینگر/25اکتوبر: کشمیر ریل سروس گزشتہ سات ماہ سے مسلسل بند پڑی ہے جس کے نتیجے میں کشمیر ریلوے کو اب تک کروڑو ں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا ہے ۔ اس دوران مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریل سروس کو اب چالو کیا جائے اور ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو ریل کے ذریعے اب سفر کرنے کی اجازت دی جائے جس طرح کمرشل ٹرانسپورٹ کو بحال کیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف اضلاع کے درمیان چلنے والی ریل سروس گزشتہ سات ماہ سے مکمل طور پر ٹھپ ہے رواں برس کے ماہ مارچ میں کووڈ 19کے نتیجے میں نافذ کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے جہاں تمام کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ کی سرگرمیاں معطل کی گئیں وہیں پر ریل سروس کو بھی عارضی طور پر معطل رکھا گیا ۔ اگرچہ بھارت کے دیگر تمام شہروں اور ریاستوں کے درمیان ریل خدمات بحال کی گئی ہے لیکن بین کشمیر چلنے والی ریل ہنوز بند ہے ۔ ریل خدمات معطل رہنے کے نتیجے میں مسافروں کو بھی شدید دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ مسافروں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ قاضی گنڈ، بانہال ، بڈگام اور بارہمولہ کے درمیان چلنے والی ریل گاڑیوں میں سفر کرنے سے انہیں کافی سہولیت ہوتی تھی۔ ایک تو پیسے کی بچت ہوتی تھی دوسرا وہ اپنی منزلوں پر وقت پر پہنچتے تھے ۔ مسافروںنے کہا ہے کہ اگرچہ اب لاک ڈاون مکمل طور پر ختم ہوا اور وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ٹرانسپورٹ اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی لیکن ریل خدمات کو ہنوز بند رکھنا قابل حیرت بات ہے ۔ مسافروں نے کہا ہے کہ جس طرح مسافر بردار گاڑیوں کیلئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں اسی طرح ریل سروس کو بھی ایس او پیز اور ہیلتھ گائڈ لائنوں کے تحت چالوں کیا جائے تاکہ مسافروں کو راحت نصیب ہو۔ یاد رہے کہ کشمیر ریل سروس گزشتہ سات ماہ سے مسلسل بند ہے جس کے نتیجے میں کشمیر ریلوے کو اب تک کروڑوں روپے کا خساراہ برداشت ہونا پڑا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں محکمہ ریلوے خسارے سے دوچار ہے کیوں کہ یہاں پر آئے روز حالات خراب ہونے کے نتیجے میں ریل سروس بھی متاثر رہتی ہے خاص کر گزشتہ برس ماہ اگست سے ریل سروس قریب بارہ ماہ بند رہی ہے ۔ پانچ اگست کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے نتیجے میں کئی ماہ تک ریل خدمات بند رہنے کے بعد ماہ دسمبر جنوری کو ریل سروس بحال ہوئی تھی تاہم ایک دو ماہ ریل سروس چالو رہنے کے بعدکوروناوائرس کی وجہ سے لاک ڈاون کے نتیجے میں پھر سے ریل بند رہی جو آج تک معطل ہی ہے ۔
Comments are closed.