جموں کشمیر میں سرگرم عسکری تنظیموں کو چینی حمایت بھی حاصل; چین پاکستان میں موجود تخریب کار گروپوں کے خلاف نہیں بولتا۔ امریکی تحقیق کار

سرینگر/24 اکتوبر: ایک امریکی تحقیق کار مائیکل روبن کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جموں کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کو چین کی بھی حمایت حاصل ہے ۔تحقیق کار نے کہا ہے کہ چین پاکستان میںموجود تخریب کاروں کے خلاف کارروائی کی کوئی بات اسی لئے نہیں کرتا کیوں کہ پاکستان ان تخریب کار تنظیموں کو ہندوستان کے خلاف استعمال کرتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ایک امریکی تحقیق کار مائیکل روبن کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین ہندستان کے خلاف پاکستانی دہشت گردوں کا استعمال کرتا ہے۔ وہیں، اپنی تخریبی سرگرمیوں کے لئے پاکستان، چین کو ڈھال مانتا ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی کسی سے چھپی نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کھل کر پاکستانی تخریب کاروں کی حمایت کرتا ہے اور ہندستان کے ذریعہ ان پر پابندی عائد کئے جانے کی مانگ کے خلاف اپنا ویٹو پاور استعمال کر کے انہیں بچا لیتا ہے۔ اب چین اور پاکستان کی دوستی کا ایک اور کڑوا سچ سامنے آیا ہے جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ دونوں ملک ہندستان کو پریشان کرنے کے لئے عسکریت پسندوں کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک امریکی تحقیق کار مائیکل روبن کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین ہندستان کے خلاف پاکستانی تخریب کاروں کا استعمال کرتا ہے۔ واشنگٹن ایگزامنر میں لکھے ایک مضمون میں روبن نے کہا کہ بیجنگ دہشت گردی پر روک لگانے کی حمایت میں نہیں ہے۔ پاکستان میں بڑھ رہی دہشت گردی کو لے کر ایف اے ٹی ایف بھی ناکام رہا اور اب وہ کچھ بڑے فیصلے کر سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں چینی سفیر یاو جنگ اور پاکستان کے خصوصی اقتصادی مشیر عبدالحافظ شیخ کی میٹنگ میں صرف سی پیک ( چین۔ پاک معاشی کورویڈو) کو لے کر ہی بات ہوئی۔ دونوں ملکوں کے درمیان ایف اے ٹی ایف پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ اس سے یہ واضح ہے کہ چین کسی بھی طریقے سے پاکستان میں پرورش پا رہی عسکری جماعتوں کے خلاف نہیں ہے اور وہ اس کا استعمال جموں کشمیر میں ہندستان کے خلاف کر رہا ہے۔

Comments are closed.