لولاب کے جوا ں سالہ نوجوان اور بارہمولہ کی معمر خاتون کی موت کے بعد کورنا ٹیسٹ مثبت آئے

جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 33تک پہنچ گئی ۔متاثرہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ

سرینگر/02جون: وادی کشمیر میںکورنا کیسوں میںگزشتہ کئی دنوں سے اضافہ کے بیچ مہلک بیماری نے منگل کو شمالی قصبہ لولاب کے جواں سالہ نوجوان اور بارہمولہ کی معمر خاتون کی جان لی جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مہلک وبائی بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد33تک پہنچ گئی ۔ جموں کشمیر میں وبائی بیماری سے مہلوکین میں 29کا تعلق کشمیر سے ہی ہے اور 4 کا تعلق جموں سے ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں کوروناوائرس کا قہر بدستور جاری ہے ۔ وادی کشمیر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے مثبت کیسوں میں کافی اچھال دیکھنے کو ملا وہیں ہر روز اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ مہلک کورنا وائرس کے باعث منگل کو مزید دو مریضوں کی موت واقع ہوئی ۔ منگل کی صبح خانپورہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون گورئمنٹ مڈل کالج بارہمولہ میں زندگی کی جنگ ہار گئی جس کے بعد اس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا ۔ مذکورہ خاتون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اْس کا انتقال گذشتہ روز یعنی پیر کو ہوگیا جس کے ایک دن بعد اْس کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔جی ایم سی بارہمولہ کے پرنسپل ڈاکٹر سید مسعود نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کہ مذکورہ خاتون کئی دیرینہ امراض میں مبتلاء تھی اور آخر کار اْس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی مثبت آگیا۔اْس کی میت کو لاش گھر میں رکھا گیا تھا اور اب اْسے قواعد و ضوابط کے مطابق دفنانے کیلئے ورثائ￿ کے حوالے کیا جائے گا۔مذکورہ خاتون کے بعد سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں لولاب سے تعلق رکھنے والے ایک ایک جواں سالہ نوجوان کی موت ہوئی ۔ جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد33تک پہنچ گئی ہے۔جی ایم سی سرینگر میں کورونا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ27سالہ لولاب کے شہری کو گذشتہ روز یعنی پیر کو صدر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد آج اْس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،۔ڈاکٹر سلیم کے مطابق یہ جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی سب سے کم عمر شہری کی موت ہے۔ اس سے قبل سرینگر کی ایک 29سالہ خاتون مہلک وائرس کا کم عمر شکار تھی۔منگل کو شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ جموں کشمیر میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 33تک بڑھ گئی ہے۔ان میں7کا تعلق سرینگر،6کا تعلق بارہمولہ،5کا تعلق اننت ناگ،4کا تعلق کولگام،2کا تعلق شوپیان، مزید2کا تعلق بڈگام جبکہ ایک کا تعلق بانڈی پورہ اور ایک اور کا تعلق کپوارہ ضلع سے جبکہ باقی ماندہ کا تعلق صوبہ جموں سے تھا۔ ادھر لاک ڈائون کے پانچویں مرحلے میں منگل کو وادی کشمیر میں لاک ڈاون میں کا فی نرمی دیکھنے کو ملی اور سڑ کوں پر نجی ٹر یفک کی نقل وحر کت میں اضا فہ دیکھنے کوملا تاہم ریڈ زون قرار دیے جانے والے علاقوں میںسو فیصد لاک ڈائون نافذ رہا اور ایسے علاقے کے چاروں اطراف لوگوں کی نقل و حرکت کے لئے مکمل طور پر سیل تھے۔ ریڈ زون والے علاقوں کو چھوڑ کر شہر سر ینگر کے بیشتر علاقوں کے میں کافی نرمی دیکھنے کو ملی۔ سڑ کوں پر نجی ٹریفک کی نقل وحر کت میں اضا فہ دیکھنے کو ملا اور سڑ کوں پر تعینات فورسز بالخصوص جموں وکشمیر پولیس کے اہلکار لوگوں کو سڑکوں پر پیدل چلنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے تھے۔

Comments are closed.