سرینگر/24 اکتوبر: کشمیری سیاست دان مزاحمتی لیڈران سے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے جا رہے ہیں کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ ترنگا سے متعلق محبو بہ مفتی کا بیان انتہائی افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر سے دفعہ 370کی منسوخی کا فیصلہ پارلیمنٹ میں میں کیا گیا اور اس کی واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے نام نہاد لیڈران کبھی کھبی مزاحمتی لیڈران سے بھی خطرناک دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی خود کو سیاستدان کہتی ہے لیکن ترنگا اٹھانے کیلئے نت نئے بہانے کر رہی ہے ۔ خیال رہے کہ سنگھ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر کے پرچم کی واپسی تک وہ کوئی بھی جھنڈا نہیں اٹھائی گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اقتدار میں تھے تو وہ بھارتی آئین اور ترنگا کے نیچے سر خم کرتے تھے تاہم جب ان سے اقتدار چلا گیا تو وہ پاکستان کے گیت گانے کے علاوہ جموں کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے پر سوالات اٹھانے لگیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کا خاتمہ پارلیمنٹ میں قانون پاس کرنے کے بعد کیا گیا اور اب کوئی بھی طاقت اس فیصلہ کو بدل نہیں سکتی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.