عدالت کی جانب سے ضمانتی عرضی منظور ہونے کے بعد : جماعت اسلامی کے دو لیڈران جیل سے رہا

سرینگر/23اکتوبر: عدالت کی جانب سے ضمانتی عرضی منظور ہونے کے بعد دو جماعت اسلامی لیڈران کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جماعت اسلامی کے ضلع صدر بانڈی پورہ محمد سکندر ملک ساکنہ گوڈی پورہ اور تحصیل صدر علی محمد شیخ ساکنہ آسٹنگو بانڈی پورہ کی ضمانتی عرضی منظور ہونے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ دونوں لیڈران سنیٹرل جیل سرینگر اور سب جیل بارہمولہ میںمقید تھے ۔ اورد ونوں لیڈران کو غیر قانونی سرگرمیوں کی پاداش میںگرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں پولیس اسٹیشن بانڈی پورہ سے ایک کو سب جیل بارہمولہ جبکہ دوسرے کو سنیٹرل جیل سرینگر منتقل کر دیا گیا تھا ۔ دونوں لیڈران کے اہل خانوں نے عدالت میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کر دیا تھا جس کے بعد عدالت نے دونوں کیی ضمانتی عرضی کو منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا ۔

Comments are closed.