سرینگر/23اکتوبر:رنگریٹ میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں رحیم موٹرس کی عمارت خاکستر ہوئی ہے متعدد گاڑیوں کو آگ سے نقصان پہنچے کی اطلاع ملی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جمعہ کے روز سرینگر کے مضافات میں واقع انڈسٹریل اسٹیٹ رنگریٹ میں رحیم موٹرس کی عمارت میں اچانک آگ لگنے سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے وہاں موجود متعدد گاڑیاں بھی آگ سے بچ نہ سکیں۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ شرکٹ بتایا جاتا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آگ عمارت کے ایک حصے سے نمودار ہوئی جس نے آنا فانا پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی بہت جلدی جائے واردات پر پہنچے تاہم تب تک آگ نے عمارت کو پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا۔ذرائع کے مطابق صارفین کی چھ گاڑیوں کو باہر نکالا ہے لیکن باقی ماندہ عمارت کے اندر ہی ہیں۔فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے ذرائع کے مطابق دو انجن آگ بجھانے میں مصروف رہے ہیں اور پانی کے چھ ٹینڈر بھی کام پر لگائے گئے ہیں تاکہ آگ کو کم سے کم وقت میں قابو کیا جاسکے۔تاہم کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.