سرینگر/23اکتوبر: ڈوڈہ میں سڑک کے ایک حادثے میں تین مسافر موقعے ہی لقمہ اجل بن گئے جبکہ دیگر 8افراد زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈوڈہ میں سڑک کاایک المناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک سومو گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3مسافر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایک سومو زیر نمبر JK06-5717 جوکہ بدرواہ سے دیدنی مرمت ڈوڈہ کی طرف جارہی تھی چتودہ نالہ ہمبل کے نزدیک جونہی پہنچی تو ڈرائیور نے گاڑی سے قابو کھودیا جس کے نتیجے میں گاڑی300فٹ گہری کھائی میں جاگری اس موقعے پر زخمیوں کی چیخ وپکار سنتے ہی مقامی لوگ اور پولیس کی ایک ٹیم جائے ورادات پر پہنچی جنہوں نے بچائو کارروائی شروع کی تاہم گاڑی میں سوار تین مسافر موقعے پر ہی ہلاک ہوچکے جبکہ مزید 8مسافر زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈوڈہ پہنچایا گیا جہاں کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.