
پاکستان کے خلاف جنگ میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو فراموش نہ کیا جائے / لیفٹنٹ گورنر
موجودہ نوجوان نسل کو جاری در پردہ جنگ اور پاکستانی حقیر مقاصد کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا لازمی
سرینگر/22اکتوبر: جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے عوام پر زور دیا کہ پاکستان کے خلاف جنگ میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو فراموش نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور فوج کے مظالم کو ہمیں بولنا نہیں چاہئے اور 73سال گزرنے کے باوجود بھی یادیں تازہ ہے ۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ نوجوان نسل کو پاکستان کی کارورائیوں اور ان کی جانب سے جاری در پردہ جنگ کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ضروری ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں 22 اکتوبر 1947کے حوالے سے منعقد ہ دو روزہ نیشنل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ’’ہم سب کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ 22 اکتوبر 1947 کو پاکستان نے مظفرآباد کے عوام پر کس طرح حملہ کیا۔ ہزاروں مرد ، خواتین اور بچے بے رحمی سے ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ ، ہمیں کشمیری عوام کی پاکستان کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے‘‘۔انہوں نے کہا کہ دو روزہ سمپوزیم جموں و کشمیر کے عوام پر پاکستان حکومت اور فوج کے مظالم کو اجاگر کرے گا۔ یہ درد ابھی پچھلے 73 سالوں سے موجود ہے۔ ہمیں ان چیزوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ’’ آپریشن گلمرگ ‘‘ کے ذریعے ، پاکستان نے ہمارے لوگوں کو ہلاک کیا ، ہمارے گھروں کو جلایا اور ہمارے کلچر کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 22 اکتوبر کو انہوں نے ہمارے لوگوں کے ساتھ مظالم کیے۔ ہمیں پاکستان حکومت کے ذریعہ کشمیر اور کشمیریات پر حملوں کے دن کو نہیں بھولنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور ان کے ہمدردوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہوجائے۔ اس سمپوزیم کے ذریعے ہمارے بہادر جوانوں کی کہانیاں اجاگر کی جائیں گی۔ ہمارے بہادر جوانوں نے اپنے لوگوں کو پاکستان کی ناجائز حرکتوں سے بچانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ہمیں ان کی کہانیاں اپنے نوجوانوں کو سنانے چاہیں ۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا میں عسکریت کا لیڈر ہے جنہوں نے نہ صروف کرگل وار میں جھوٹ بولا بلکہ 73سال قبل کی کارورائیاں بھی ان کی عیاں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل یہ نہیںجانتی ہے کہ پاکستان نے کس طرح سے ہم پر ظلم کیا ہے اور ہمارے ماں بہنیوں سے زیادتی کی ہے انہیں اس کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا لازمی ہے کہ کس طرح سے پاکستان نے ہمارے خلاف در پردہ جنگ جاری رکھا ہے ۔
Comments are closed.