23اکتوبر سے 27اکتوبر تک وادی میں خشک رہنے کا امکان; دن بھر دھوپ کھلی رہے گی، اور رات میں سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے /محکمہ موسمیات

سرینگر/22اکتوبر: وادی میں اگلے کئی روز تک موسم خوش گوار رہنے کے ساتھ ساتھ دن میں دھوپ اور شام کے بعد موسم سرد رہنے کی امید ہے ۔ جبکہ آج سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری سیلسس ریکارڈ گیا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے وادی کے موسم کے بارے میں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں اگلے چند رو ز تک خشکی کا ماحول رہے گااور سرینگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں دن بھر دھوپ کھلے رہنے کا امکان ہے ۔ رواں ہفتے کے جمعہ یعنی 23اکتوبر سے 27اکتوبر موسم خوشگوار رہے گا۔ سرینگر ، بڈگام ، گاندربل میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری سے دو ڈگری تک اضافہ وہوسکتا ہے اس کے علاوہ اننت ناگ میں بھی درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ، شوپیاں اور کولگام کے پہاڑی علاقوں میں صبح و شام سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ٹائونوں میں درجہ حرارت 15سے 16ڈگری سیلیس رہے گا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے سرینگر کے حوالے سے کہا ہے کہ سرینگر میں آج جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

Comments are closed.