گیارہویں جماعت امتحان اسکولی سطح پر منعقد کرائے جائیں ، بورڈ کمیٹی کی تجویز ; دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان نومبر کے دوسرے ہفتے سے شروع کرنے کی شفارش
سرینگر/22اکتوبر: کورنا وائرس کے چلتے دسویں ، گیارہوں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کو لیکر جاری قیاس آرائیوں کے بیچ جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے امتحان اسکولی سطح پر منعقد کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ کمیٹی نے یہ بھی تجویز پیش کی ہے کہ 10 ویں اور 12 ویں جماعتوں کے امتحانات نومبر کے دوسرے ہفتے تک شروع ہوسکتے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس کی آڑ میں دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کے انعقاد پر تعطل بر قرار ہے اور ابھی تک حمتی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ امتحانات کے انعقاد کیلئے بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے کچھ سفارشات رکھی ہے جس میں گیارہویں جماعت کے امتحان کو اسکولی سطح پر منعقد کرانے کے علاوہ دسویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحان کی شروعات نومبر کے دوسرے ہفتے سے شروع کرنا ہے ۔ کمیٹی نے تجویز پیش کی ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے دونوں جماعتوں کے امتحانات کی شروعات کی جائے اور 20دسمبر سے قبل اس کو ختم کیا جائے ۔ جبکہ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ تمام عملہ اور مشینری 10 ویں اور 12ویں کے امتحانات کے انعقاد میں شامل ہوں گے اور اس وجہ سے 11 ویں جماعت کے امتحان دسمبر کے اختتام تک تاخیر کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ جبکہ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ دسمبر کے آخر تک امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے کیونکہ سخت سردی اور بعض اوقات بھاری برفباری امتحان کے انعقاد میں رکاوٹ بن جانتی ہے ۔ بورڈ کے ایک عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کو جموں کشمیر حکومت کو روانہ کی گئی ہے تاہم ابھی تک اس میں حمتی فیصلہ نہیںلیا گیا ہے اور جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ہری جھنڈی ملنے کے بعد ہی کوئی حمتی اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ کورنا کی وبائی بیماری کے پیش نظر کمیٹی نے ساتویں جماعت تک کے تمام طلبہ کو بغیر امتحان کے پرموشن دینے کی شفارش کی ہے ۔
Comments are closed.