فلو ویکسین کووڈ19سے موت کے خطرے کو کم کردیتا ہے; مریضوں، بچوں اور عمر رسیدہ افرادکیلئے ویکسین لازمی: ڈاک

سرینگر/22اکتوبر/: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ فلو ویکسین سے کووڈ 19کی وجہ سے ہونے والی موت کے خطرہ ٹل سکتا ہے اور یہ ویکسین کوروناوائرس کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ فلو ویکسین کوروناوائرس سخت بیماری کو حفاظت کرتا ہے جبکہ اس ویکسین سے کووڈ مریض کو موت کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے ۔ یونائیٹیڈ سٹیٹس میں عمر رسیدہ مریضوں پر کئے گئے ایک سروے سے پتہ چلا ہے کہ ایک ویکسین لینے والے مریضوں کی موت کم ہوئی ہے بنسبت جن مریضوں نے ویکسین نہیں لیا تھا۔ ڈاک صدر نے کہا ہے کہ حال ہی میں کی گئی دوسری سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین سے کووڈ19جیسے مہلک بیماری سے تحفظ ملا ہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جن علاقوں کے لوگوں نے ویکسین لیا ہے ان علاقوں میں کوروناوائرس کے معاملات بہت ہی کم سامنے آئے ہیں ۔ برازیل میں کئے گئے ایک اور سروے سے پتا چلا ہے کہ جب کووڈ 19کا وائرس لگنے سے پہلے ویکسین لیا جاتا ہے تو اس سے 20فیصدی اموات میں کمی آئی ہے ۔ جبکہ 27فیصدی اموات میںکمی کووڈ کے بعد لینے سے درج ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ویکسین ’’ایمون‘‘قوت مدافت بڑھاتا ہے ۔اس کے علاوہ ویکسین اینٹی باڈیز نیوٹریلائزنگ فراہم کرتا ہے جو کووڈ19کے مقابلے میں انفکشن سے محفوظ رکھتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سیزن کو ہمیں فلو کے ساتھ ساتھ کووڈ کا بھی سامنا رہے گااور لوگ فلو اور کووڈ سے ایک ساتھ متاثر ہوسکتے ہیں جس سے ان کو آئی سی یو اور ویٹی لیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ فلو ویکسین لینے سے ایک تو لوگوں کی زندگیاں بچ سکتی ہے دوسرا شعبہ صحت پر بھی اضافی بوجھ بھی کم پڑ سکتا ہے اسلئے اس ویکسین کو لینا ضروری بن جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اگرچہ ویکسین لینا سبھی لوگوں کیلئے ضروری ہے تاہم یہ ویکسین بچوں ، حاملہ خواتین، عمر رسیدہ اشخاص، کسی مہلک مرض میں مبتلاء افراد کیلئے خصوصی طور پر لازمی ہے ۔

Comments are closed.