’’بے گناہوں کو مت چھیڑو اور گناہگاروں کو چھوڑو نہیں‘‘لیفٹنٹ گورنر کا پولیس پر زور ;کہا جموں کشمیر میں امن و امان کی بحالی اور کامیاب جنگجوئوں مخالف آپریشنوں کیلئے پولیس کا رول قابل سراہنا
امسال دوران ڈیوٹی 40فورسز اہلکاروں کی جانیں چلی گئی،جموں کشمیر میں قیام امن کیلئے وعدہ بند / دلباغ سنگھ
سرینگر/21اکتوبر : جموں کشمیر میں امن و امان کی بحالی اور کامیاب جنگجوئوں مخالف آپریشنوں کیلئے پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس پر زور دیا کہ وہ بے قصوروں کے ساتھ کوئی چھیڑچھاڑ نہ کی جائے جبکہ قصورواروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس بات کے وعدہ بند ہیں کہ اْن پولیس اہلکاروں کے گھرانوں کے مسائل حل کریں گے جنہوں نے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔اسی دوران جموںکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امسال دوران ڈیوٹی ابھی تک 40فورسز اہلکاروں کی جانیں چلی گئی ہیں جن میں 13پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔ سی این آئی کے مطابق زیون میں منعقدہ پولیس یادگاری تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کامیاب جنگجو مخالف کیلئے جموں کشمیر پولیس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس محاذ پر پولیس قابل تعریف کام کررہی ہے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ اگر لوگ گھروں میں آرام کے ساتھ سوتے ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جموںکشمیر پولیس دن رات محنت کر رہی ہے کہ جموں کشمیر کی حفاظت کی جائے اور غلط طاقتوں اور ہمارے ہمسائے کے حمایت یافتہ ملی ٹنٹوں سے جموں کشمیر کو محفوظ رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے یہ واضح پیغام جانا چاہئے کہ’’بے گناہوں کو مت چھیڑو اور گناہ گاروں کو چھوڑو نہیں‘‘۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ اس بات کے وعدہ بند ہیں کہ اْن پولیس اہلکاروں کے گھرانوں کے مسائل حل کریں گے جنہوں نے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ ادھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں امسال دوران ڈیوٹی ابھی تک 40فورسز اہلکاروں کی جانیں چلی گئی ہیں جن میں 13پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی یہ ہلاکتیں جنگجوئوں کے ہاتھوں ہوئی ہیں۔پولیس سربراہ نے کہا’’پولیس مرکز کے زیر انتظام علاقے میں امن قائم کرنے کی وعدہ بندہے۔ہم نے امن دشمن عناصر کو امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے باز رکھنے کی راہ میں بڑی قربانیاں دی ہیں‘‘۔اْن کا کہنا تھا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے پیش نظر ہی آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ اور دوسرے وزراء جموں کشمیر پولیس کے رول کی سراہنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ30برس کے دوران 6000پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
Comments are closed.