ہند چین سرحدی کشیدگی کے بیچ ; بھارت نے چینی فوجی اہلکار کو چینی حکام کو سونپ دیا
سرینگر/21اکتوبر : چین کی پیپلس لبریشن آرمی نے ایک بیان جاری کر ہندستانی فوج سے چینی جوان کو لوٹانے کی درخواست کی تھی۔ چینی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جوان کچھ چرواہوں کو راستہ بتانے کے چکر میں خود ہی غلطی سے لائن آف ایکچول کنٹرول پار کر کے ہندستانی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔ہندوستنی فوجی نے چین کے اُس فوجی اہلکار کو چین کے حوالے کیاجس کو گزشتہ دنوں لداخ میں بھارتی حدود میں داخل ہوا تھا اور اس کو بھارتی فوج نے حراست میں لے رکھا تھا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو بدھ کو اس کے افسروں کو سونپ دیا۔ مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے بیچ سرحد پر تناؤ اور تعطل کے درمیان چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجی کو چشل مولدو پوائنٹ پر پڑوسی ملک کے حوالے کر دیا گیا۔ چینی فوجی کی شناخت کارپورل وانگ یا لانگ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ بھٹک کر ہندوستانی سرحد میں ا?گیا تھا اور ہندوستانی فوج نے پیر کو اسے حراست میں لے لیا تھا۔ہندستانی فوج نے چین کی درخواست کو مانتے ہوئے سرحد کے پاس سے پکڑے گئے چینی جوان کو واپس چینی فوج کو لوٹا دیا ہے جس پر چینی فوج نے ہندستانی فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ چین کی پیپلس لبریشن آرمی نے ایک بیان جاری کر ہندستانی فوج سے چینی جوان کو لوٹانے کی درخواست کی تھی۔ چینی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جوان کچھ چرواہوں کو راستہ بتانے کے چکر میں خود ہی غلطی سے لائن آف ایکچول کنٹرول پار کر کے ہندستانی سرحد میں داخل ہو گیا تھا۔ہندوستانی فوج نے چین کے جوان کو آکسیجن ،کھانا اور گرم کپڑے اور طبی امداد مہیا کی۔ چین کے افسروں نے ہندوستانی فوج سے اپنے لاپتہ فوجی کو لوٹانے کی اپیل کی تھی۔بتا دیں کہ جون کے مہینے میں لداخ میں واقع وادی گلوان میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان پْر تشدد جھڑپ ہوئی تھی، جس میں 20 ہندوستانی فوجیوں کی جان چلی گئی تھی۔ پْر تشدد جھڑپ میں چینی فوج کا بھی نقصان ہوا تھا لیکن چین کی طرف سے نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ وہیں، پینگونگ تسو میں دونوں فریقین میں ایک سے زیادہ مرتبہ ہوا میں فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ اس دوران ہندوستان اور چین کے درمیان کور کمانڈر سطح کے مذاکرات بھی ہو چکے ہیں، جو ہر مرتبہ تقریباً ناکام رہے ہیں۔
Comments are closed.