لانچنگ پیڈ وں پر 250سے 300جنگجو دراندازی کی تاک میں; امسال 30جنگجو دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے میںکامیاب ، فوج چوکس / میجر جنرل سہائی

سرینگر/21اکتوبر : لائن آف کنٹرول کے ُاس پار لانچنگ پیڈ وں پر 250سے 300جنگجو دراندازی کی تاک میں ہے کی بات کرتے ہوئے فوج کے انسداد شدت پسندی کے جنرل کمانڈنگ آفیسر (کلو) میجر جنرل ایچ ایس سہائی نے کہا کہ سرحدوں پر فوج چوکس ہے اور دراندازی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ امسال دراندازی کی کوشش میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی اور محض 30جنگجو دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے ُاس پار لانچنگ پیڈ وں پر 250سے 300جنگجو دراندازی کی کوشش میں ہے اور وہ اس پار کشمیر میں داخل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔ فوج کے جنرل کمانڈنگ آفیسر (کلو) میجر جنرل ایچ ایس ساہی نے کہا کہ خفیہ ذرائع سے ملی اطلاعات کے بعد سرحدوں پر سیکورٹی کو چوکس کر دیا گیا ہے اور کسی بھی کوشش کو نا کام بنانے کیلئے انہیں متحرک رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان جنگجوئوں کو کشمیر میں داخل کرانے کیلئے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم فوج یقین دہانی کرانی چاہتی ہئے ایسی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن آف کنٹرو ل ہر سیکورٹی فورسز چوکس ہے اور یہی وجہ ہے کہ امسال دراندازی کی کاروائیوں میں کافی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور محض 30جنگجو ئوں دراندازی کرکے کشمیر میں داخل ہونے میںکامیاب ہو گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال گذشتہ سال ان کی تعداد 130 تھی۔

Comments are closed.