سرحدی کشیدگی امن کیلئے خطرہ ،بھارتی فائرنگ سے ہلاکتوں کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوا /پاکستان
مسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے
سرینگر/17اکتوبر: مسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے کی بات کرتے ہوئے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دراندازی کے جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ترجمان زاہد حافظ چودھری نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے حاشیہ پو بولتے ہوئے کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے اور پاکستان بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت نے رواں سال کنٹرول لائن اورورکنگ باؤنڈری پر سیز فائرکی1137 خلاف ورزیاں کیں،۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکا جلد ازجلد حل خطے میں دیرپا امن کے لئے اہم ہے، اقوام متحدہ دیرینہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دراندازی کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات لگاتا ہے، بھارت کی منفی پروپیگنڈہ مہم کا تعلق کسی اور ملک سے نہیں پاکستان سے ہے،ہے۔ترجمان نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ایل او سی پر فائرنگ کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت ہی ہے جو ہمیشہ فائرنگ میں پہل کرتا ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو ایل او سی کی صورتحال مانیٹر کرنے کا مینڈیٹ دے رکھا ہے، جب بھی بھارت ایل او سی پر خلاف ورزی کرتا ہے مبصر مشن کو آگاہ کرتے ہیں تاہم بھارت مبصر مشن کو تحقیقات کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، بھارت پاکستان میں مداخلت سے توجہ ہٹانے کے لئے ایل او سی پر صورتحال خراب کرتا ہے۔
Comments are closed.