سرینگر /16اکتوبر / کے پی ایس : محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کپواڑہ کی جانب سے تربیتی دورہ جاری ہے ۔کشمیر پریس سروس نمائندے خورشید حسین کے مطابق محکمہ ہذا کے 27 افسران و اہلکاروں کے ہمراہ 52 طلبہ پر مشتمل قافلہ ٹریکنگ کے لئے کرناہ کی طرف چار روزپہلے روانہ ہوچکا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس قافلے نے ٹیٹوال اور دوسری جگہوں پر جاکر قدرتی نظاروں کا لطف اٹھایا اور ان سیاحتی مقامات کی سیر کرکے وہاں پر موجود قدرتی۹ خوبصورتی کا بھرپور جائزہ لیا ۔گذشتہ روز یعنی 15اکتوبر طلبہ اور محکمہ کے ذمہ داروں کا قافلہ اِبکْوٹ اور بدرکْوٹ سے نکل کرپرنگلا کی طرف روانہ ہواہے ۔سیر وتفریح کے ساتھ ساتھ پرنگلا میں محمد امین لون ،محمد مقبول ملک، خضر محمد ،بشیر احمد خواجہ اور طفیل احمد کی نگرانی میں طلبہ نے بہت ساری کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیااور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس سے مقامی کھیلاڑی بھی جوش میں آگے اور وہ ان کی کھیل سرگرمیوں پر رشک کرنے لگے ہیں ۔اس کامیاب تربیتی پروگرام سے طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ فراہم ہوگا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.