سرینگر جموں شاہراہ کی ضروری مرمت کیلئے ایڈوائزری پر عمل
پہلے جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر معطل رہی
سرینگر/16اکتوبر: سرینگر جموں شاہراہ پر ضروری مرمت کے پیش نظر ٹریفک حکام کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پر جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند رہی اور کسی بھی گاڑی کو جموں سے سرینگر یا سرینگر سے جموںجانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ دنوں محکمہ ٹریفک نے ایک ایڈ وائزری جاری کی تھی جس دوران اس میں واضح کر دیا گیا تھا کہ سرینگر جموں شاہراہ کی ضروری مرمت کے پیش نظر 16اکتوبر سے 30نومبر تک ہر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند رہے گی اورا س ایڈوائزری کو عملاتے ہوئے آج پہلے جمعہ کو سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر بند رہی ۔ ٹریفک حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں شاہراہ پر مرمتی کام کی وجہ سے جمعہ کو ٹریفک کی نقل وحمل معطل ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی گاڑی کو سرینگر سے جموں اور جموں سے سرینگر کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور محکمہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈ وائزری پر من و عن عمل کیا گیا ۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا جائے گا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارورائی کی جائے گی ۔ انہوں نے مسافروں سے تاکید کی ہے کہ وہ ایڈوائزری پر من و عمل عمل کریں اور پابندی کے دونوں شاہراہ پر سفر کرنے سے اجنتاب کیا جائے ۔
Comments are closed.