شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس متحرک عمل
سرینگر میں پہلی بار ای چالان کا عمل شروع ، ڈبٹ کارڈ کے ذریعے موقعہ پر ہی جرمانہ وصول
سرینگر/16اکتوبر: شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کرنے کیلئے جموں کے بعد شہر سرینگر میں پہلی بار’’ ای چالان ‘‘ مہم کی شروعات کی گئی ہے ۔ جس دوران چالان کو آن لائن ہی ادا کرنے کی صارفین کو سہولیات بہم رکھی جارہی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس متحرک ہے اور شہر سرینگر میں جگہ جگہ ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لاکر اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ٹریفک جام اور دیگر چیزوں پر قابو پا لیا جائے ۔ اسی دوران شہر سرینگر میں اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے تحت ٹریفک پولیس نے ای چالان کا عمل شروع کر دیا ہے اور جس گاڑی کو بھی چالان ہو تا ہے انہیںموقعہ پر ہی ڈبٹ کارڈکے ذریعے اس کی ادائیگی کی سہولیات بہم رکھی گئی ہے جس پر انہیں مکمل رسید بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی کی زیر نگرانی میں شہر سرینگر میں ای چالان کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور گزشتہ کئی دنوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ای چالان کے ذریعے قصور واروں سے جرمانہ وصول کر لیا ۔ اسی دوران ڈی ایس پی ٹریفک سٹی غلام حسن ( جے کے پی ایس ) کی سربرائی میں بھی یہ مہم شد و مد سے جاری ہے اور انہوں نے بھی سرینگر کے نواحی علاقوں میں کئی گاڑیوں جو قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے سے ای چالان کے ذریعے موقعہ پر ہی جرمانہ وصول کیا اور انہیں اس کی باضابطہ طور پر رسید بھی دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ اس مہم کو پہلے جموں میں شروع کر دیا گیا تاہم اب اس کی سرینگر میں بھی شروعات ہو چکی ہے ۔
Comments are closed.