سرینگر/16اکتوبر: بانڈی پورہ میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوا جبکہ اس حادثے میں تین مزید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال علاج و معالجہ کیلئے پہنچایا گیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار اُس وقت ہلاک ہوا جب وہ جپسی سڑک پر لڑھک گئی جس میں وہ سوار تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 3بٹالین سی آر پی ایف کی جپسی نسو بانڈی پورہمیں دوران سفرڈرائیور سے بے قابو ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی لڑھک گئی اور اس میں سوار ایک سی آر پی ایف اہلکار نریش کمار موقعے پر ہی ہلاک ہوا جبکہ جپسی میں سوار دیگر تین اہلکار روی راج، انکٹ کمار، گپتا اے سی اور ونیود یادو اے سی زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی چان بین شروع کردی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.