بزرگوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے ماہانہ مشاہرے ؛ سوشل ویلفیئر تحصیل دفتر بارہمولہ میںفارم جمع کرنے باوجد بھی مستحقین نظر انداز
سرینگر / / کے پی ایس : بزرگوں بشمول مرد وزن اور جسمانی طور ناخیز افراد کیلئے مرکزی اسکیم کے تحت اولڈ ایج پنشن کے حوالے سے بارہمولہ کے مستحق افراد نظر انداز کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں بارہمولہ کے سنگرامہ ،دلنہ ،کانسپورہ اور دیگر علاقہ جات کے بزرگوں اور معذور افراد نے کشمیر پریس سروس کو بتایا کہ انہوں نے سال 2018،19اور20میںمحکمہ سوشل ویلفیئر کے تحصیل بارہمولہ بارہمولہ میں اپنے فارم جمع کئے ہیں لیکن اب تک ان کو کسی قسم کے مراعات نہیں دئے گئے ہیں بلکہ دفتروں کے چکر کاٹنے کے سوا ان کو کچھ حاصل نہیں ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے حال ہی میں ایک لاکھ مستحقین کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن جہاں تک ان مستحقین جنہوں نے ان تین برسوں کے دوران فارم جمع کئے ہیں کاتعلق ہے تو یہ اعلانات سراب اور دھوکہ ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تحصیل دفتر سے وابستہ مستحقین جنہوں نے اپنے فارم جمع کئے ہیں کے حق میں اولڈ ایج پنشن منظور کیا جائے تاکہ وہ کم از کم اپنے لئے ادویات لاسکے ہیں ۔
Comments are closed.