ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی دعوت پی ڈی پی صدر نے قبول کی ؛محبوبہ مفتی گپکار ڈکلریشن میں شرکت کریں گی/عمر عبداللہ

سرینگر /14اکتوبر: نیشنل کانفرنس کے وائس پریذیڈنٹ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے میرے والد کی بات باالآخر مان کر گکپکار ڈکلریشن کے اجلاس میں شرکت کرنے میں رضامندی ظاہر کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے وائس پریذیڈنٹ اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سماجی ویب سائٹ کے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ باالآخر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گپکار ڈیکلریشن میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ میرے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے محبوبہ مفتی کو گپکار اعلامیہ جو کہ کل بدھ کے روز ہماری رہائش گاہ پر منعقد کی جارہی ہے میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔انہوںنے کہا کہ میں نے اور میرے والد نے گزشتہ روز جب محبوبہ مفتی رہا ہوئی تو ان کی خیر و عافیت کیلئے فون کیا جس دوران میرے والد نے انہیں اعلامیہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔

Comments are closed.