سابق وزیر اعلیٰ کو بلا وجہ صرف سچ بات کہنے پر پابند سلاسل رکھا گیا:التجاء مفتی

میری والدہ کی رہائی پر سرکاراب شرمندگی محسوس ہوئی
سرینگر /14اکتوبر/سی این آئی// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی نے اپنی والدہ کی رہائی کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ان کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے اور ان کی رہائی مرکزی سرکار کیلئے شرم کی بات ہے کیوں کہ سرکار نے ان کی والدہ کو بلا وجہ حراست میں لے رکھا تھا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جن کو گزشتہ روز رہا کیا گیا ہے کی رہائی پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے ان کی صاحبزادی التجاء مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ان کی والدہ کی رہائی عمل میں لائی گئی ہے جو کہ مرکزی سرکار کیلئے شرم کی بات ہے ۔انہوںنے کہا کہ انہیں اس طرح کے فیصلے کی توقع نہیں تھی تاہم ان کی رہائی سے انہیں کافی خوشی ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ماہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں ایک نئی عرضی دائر کی تھی جس میں محبوبہ مفتی کی رہائی کی درخواست کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ جب میں دوبارہ عدالت گئی تو شائد سرکار کو شرمندگی کا احساس ہوا جس کے بعد ان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ۔التجا نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بہت سے لوگوں کو جموں و کشمیر کے باہر جیلوں میں لے جایا گیا ہے اور انہیں بھی رہا کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ، "میری والدہ کا معاملہ نمایاں تھا لیکن اس کے علاوہ بھی کئی دوسرے واقعات ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک کو رہا کیا جائے۔

Comments are closed.