سرینگر جموں شاہراہ کی ضرورت مرمت ، محکمہ ٹریفک نے ایڈ وائزری جاری کر دی

16اکتوبر سے30نومبر تک ہر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندی عائد رہے گی

پابندی کے ایام میں مسافروں اور سیکورٹی فورسزکو شاہراہ پر سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی تاکید

سرینگر /14اکتوبر: محکمہ ٹریفک نے سرینگر جموں شاہراہ کی ضرورت مرمت کے پیش نظر ایڈ وائزری جاری کرتے ہوئے 16اکتوبر سے30نومبر تک ہر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پابندی کے ایام میں مسافروں سے کہا گیا کہ وہ شاہراہ پر سفر سے اجتناب کریںاور ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کو بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اس کی خلاف ورزی نہ کریں۔ سی این آئی کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس کی جانب سے بدھ کو ایک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا کہ سرینگر جموں شاہراہ کی ضروری مرمت کے پیش نظر ہر جمعہ کو شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہی گئی اور اس کا اطلاق 16اکتوبر سے 30نومبر تک جاری رہے گا ۔ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں سیکورٹی فورسز سے کہا گیا ہے کہ وہ ایڈوائزری کی خلاف ورزی نہ کریں اور شاہراہ کی مرمت کے پیش نظر پابندی والے دونوں پر سفر کرنے سے گریز کریں جبکہ ساتھ ہی مسافروں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ پر من وعن عمل کریں ۔ ایڈوائزری کے مطابق پابندی کے ایام میں سڑک کی حالت اور موسم بہتر ہونے کی صورت میں اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کو مغل روڑ پر چلنے کی اجازت ہوگی تاہم مسافر گاڑیوں کو مغل روڑ پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔مسافروں سے کہا گیا کہ وہ پابندی کے ایام میں شاہراہ پر سفر سے اجتناب کریں۔قابل ذکر ہے کہ سرینگر جموں شاہراہ کی خستہ حالت کے باعث ٹریفک نظام میں مسلسل خلل کے باعث مسافرو ں کے ساتھ ساتھ مال بردار گاڑیوں کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے جبکہ شاہراہ بار بار بند ہونے کے باعث ضروری اشیاء کی قلت بھی محسوس کی جاتی ہے ۔

Comments are closed.